لاہور(نمائندہ خصوصی)دوسرے ٹی 20 میچ میں پانی کے وقفے کے دوران محمد رضوان نے ایمپائر سے اجازت لیکر مغرب کی نماز ادا کی۔
پاکستانی اننگز کے دوران پانی کا وقفہ ہو ا تو اس دوران محمد رضوان نے فیلڈ ایمپائر سے اجازت لیکر مغرب کی نماز ادا کی۔کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی کھلاڑی نے میچ کے دوران نماز ادا کی ہو۔محمد رضوان کے اس عمل کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ وکٹ کیپر محمد رضوان اپنی پرفارمنس کے ذریعے اس وقت خبروں کا محور ہیں۔گزشتہ دو ماہ میں وہ اپنی بہترین پرفارمنس کے ذریعے ٹی 20 اور ٹیسٹ کرکٹ میں متعدد ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔
محمد رضوان نے بیٹنگ کے دوران قذافی سٹیڈیم میں نماز پڑھ کر شاندارروایت قائم کردی
