عمران عمران خان خیبر پختون خواہ :۔تفصیلات کے مطابق تحصیل باڑہ الحاج چوکی انچارج ایس آئی تازہ خان کے مطابق اطلاع پر سپاہ ملک گڑھی میں کاروائی کرتے ہوئے 30 سالہ مقصود الیاس ولد اقبال شاہ سکنہ شبقدر چارسدہ اور 28 سالہ محمد عارف ولد عنایت سکنہ نالہ تحصیل باڑہ، دونوں چوروں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جس سے واردات میں استعمال ہونے والے اشیاء برآمد کر لئے گئے۔ پولس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک گڑھی میں کپڑے کے کارخانے میں کام کرنے والے ساجد ولد سمندر سکنہ اٹک سٹی پنجاب سے لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان اور 35 ہزار نقد پہلے ہی چوری کیا تاہم دوسرے واقعہ میں مقامی الحاج پولیس چوکی انچارج تازہ خان، ہیڈ کانسٹیبل محمد آمین اور کانسٹیبل شفیق سمیت دیگر عملے کیساتھ مدعی کی نشاندہی پر موقع پر چھاپہ کے دوران دونوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے تھانہ باڑہ میں لے گئے جہاں پر مزید قانونی کاروائی کی گئ۔