• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوری میں بیرون ملک سے ترسیلات زر2 ارب27 کروڑ ڈالر رہیں، وزیراعظم عمران خان

Feb 15, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ جنوری میں بیرون ملک سے ترسیلات زر2 ارب27 کروڑ ڈالر رہیں۔ریکارڈ ترسیلات زر پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہاہے کہ ترسیلات زر جنوری 2020 کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہیں ،مسلسل 8 ماہ سے ترسیلات زر2 ارب ڈالر ماہانہ سے زیادہ ہیں ،ان کاکہناتھا کہ گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں سال ترسیلات زر24 فیصد زیادہ ہیں،یہ ملکی تاریخ میں ریکارڈاضافہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ صنعتی شعبے میں بھی ترقی ہو رہی ہے ،دسمبر2019 کے مقابلے میں پیداوار11 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا،لارج سکیل مینو فیکچرنگ میں دوہرے ہندسے کی نمودیکھنے میں آئی ،صنعتی شعبے میں بھی خوشخبری مستحکم نمو کی عکاس ہے،جولائی 2020 سے دسمبر تک لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔