• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس پاکستان کے نام خط، خود ہی کسی بھی بنچ کا حصہ بننے سے معذرت کی تھی: نجی ٹی وی چینل

Feb 15, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط تحریرکردیا جس میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کسی بھی بنچ کاحصہ بننے سے معذرت کی جس کی وجہ سے وہ رواں ہفتے کسی بھی عدالتی بینچ کا حصہ نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ درخواست پر چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس فائز کو کسی بنچ میں شامل نہ کیا،جسٹس فائز عیسیٰ رواں ہفتے ترقیاتی فنڈز کیس میں اختلافی نوٹ تحریرکرینگے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والی کازلسٹ کے مطابق آئندہ ہفتے پانچ بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کریں گے۔