• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلع خیبر لنڈیکوتل ایف سی چھاؤنی میں فرنٹیئرکور نارتھ کی جانب سے علاقے کے مختلف کالجز کے طلباء کے لئے ISSBاینیشل اگاہی کلاسز کا اہتمام کیا گیا تھا

Feb 16, 2021

عمران عمران خان خیبر پختون خواہ:.تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل ایف سی چھاؤنی میں لنڈی کوتل کے مختلف کالجز کے طلباء کے لئے آئی ایس ایس بی ٹیسٹ کے لئے آگاہی کلاسز کا اہتمام کیا گیا تھا اگاہی کلاسز کے موقع پر کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر 105ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل مناظر منہاس. 101ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ ابرار بھی موجود تھے جنہوں نے آئی ایس ایس بی ٹیسٹ کے حوالے سے طلباء کو آگاہی لیکچر دیا گیا اس موقع پر کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر اور ونگ کمانڈر مناظر منہاس نے ISSB کلاسز کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع میں پہلی مرتبہ فرنٹیئرکور نارتھ حکام کی طرف سے مزکورہ کلاسز کا اہتمام کیا گیا جس میں لنڈی کوتل کے مختلف کالجز کے 97طلباء نے کلاسز میں حصہ لیا ہیں جوکہ دو ہفتوں تک جاری رہے گا کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر نے کہا کہ آئی ایس ایس بی کلاسز کا بنیادی مقصد علاقے کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو پاک فوج میں بطور کمیشن آفیسر بھرتی میں آسانی ہوگی اور آگے جانے میں مشکلات پیش نہ اسکے کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر نے کہا قبائلی اضلاع بالخصوص ضلع خیبر لنڈیکوتل کے طلباء نے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں جنہوں نے ہمیشہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان بھی ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے اس لئے ہم امید رکھتے ہیں کہ لنڈی کوتل چھاؤنی میں شروع ہونے والے آئی ایس ایس بی کلاسز سے طلباء بھرپور فائدہ حاصل کرسکے گا اور پاک فوج میں بھرتی ہونے کے بعد ملک و قوم کی بہتر خدمت کے مواقع مل سکے گی ضلع خیبر لنڈیکوتل ایف سی چھاؤنی میں پہلی مرتبہ طلباء کے لئے آئی ایس ایس بی کلاسز شروع کرنے پر طلباء نے فرنٹیئرکور نارتھ حکام کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر 105ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل مناظر منہاس اور دیگر اعلیٰ حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا