• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے باہر دھرنا دینے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کا کیمپ اور دھرنا ختم کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری پریس کلب کے سامنے پہنچ گئی

Feb 17, 2021

مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے باہر دھرنا دینے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کا کیمپ اور دھرنا ختم کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری پریس کلب کے سامنے پہنچ گئی نفری کی قیادت ایس ایچ او شرقی کر رہے ۔اس سلسلے میں دھرنا دینے والوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے مطالبات کے حق میں پرامن دھرنا کیمپ لگایا ہے اور ہم یہاں رات گزار رہے ہیں جبکہ یہاں سے اٹھانے پر بضد ہیں دھرنے کے میں شامل شرکاء اس وقت کھانے میں مصروف ہیں جبکہ پولیس اہلکار ان پر کھانا کھاتے ہی یہاں سے چلے جانے کے لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے اور لاٹھی چارج کرنے کی دھمکی بھی دی جا رہی ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم پولیس اہلکاروں کی اولاد ہیں تاہم اس پرامن دھرنے کے خلاف کاروائی شہید پولیس اہلکاروں کی روحوں ان کی دی گئی قربانیوں کو نظر انداز کرنا اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے اس وقت ایس ایچ او روانہ ہوگئے تاہم پولیس کی نفری اور تھانے کی موبائل وین اب بھی دھرنے کے مقام پر ان کے کھانے سے فارغ ہونے کا انتظار کر رہی ہے جب کہ مظاہرین یہاں رات گزارنے اور پیر کے دن سے بھوک ہڑتال شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔۔