• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سب ڈویژن بیٹنی پولیس کے ایس ڈی پی او آفیس اور  دو تھانہ جات کےلیے سولر پلیٹس،بیٹریاں، اور سولر پنکھے سمیت دیگر اَشیاء ضروریہ فراہم کر دی گئی

Feb 18, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ

لکی مروت :-  سب ڈویژن بیٹنی پولیس کے ایس ڈی پی او آفیس اور  دو تھانہ جات کےلیے سولر پلیٹس،بیٹریاں، اور سولر پنکھے سمیت دیگر اَشیاء ضروریہ فراہم کر دی گئی سب ڈویژن بیٹنی  پولیس فورس کی تمام ضروریات کا خیال رکھا جائیگا۔ ڈی پی او لکی مروت*

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمران خان کے ہدایات  پر حال یہی میں  ضلع لکی مروت میں ضم ہونے سب ڈویژن بیٹنی کے  ایس ڈی پی او سب ڈویژن بیٹنی مہابت خان کو ایس ڈی اپی و سب ڈویژن بیٹنی آفیس ، تھانہ مستی خیل بیٹنی اور تھانہ ورگڑی  کے لیے سولر پلیٹس،بیٹریاں، اور سولر پنکھے اور دیگر  ضروریات حوالےکردیے گیے ہیں۔ ڈی پی او نے  کہاہے کہ خیبر پختونخواہ ضلع لکی مروت پولیس میں ضم شدہ سب ڈویژن بیٹنی  پولیس کے ایس ڈی پی او آفیس ،تھانہ جات اور چوکیات میں سولر پلیٹس،بیٹریاں، اور سولر پنکھےسمیت دیگر ضروریات کا سامان مہیا کرنا اور اِس فورس کو مضبوط بنانا اہم فریضہ ہے۔ضم شدہ سب ڈویژن بیٹنی  میں سہولیات نہ ہونے کے برابر تھی۔ روز اول سے ہماری کوشش رہی کہ اس فورس کو بنیادی سہولیات فراہم کرے تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی بہترین اور ذمہ درانہ طریقے سے سراَنجام دے سکیں ۔انہوں نے کہا کے یہ فورس ایک بہادر اور نڈر فورس ہے جنہوں نے پہلے بھی ملک کی سلامتی اور بقاء کیلئے جانی و مالی قربانیاں دی ہے اور آئندہ بھی ان سے یہی توقعات وابستہ ہے کہ  انشاء اللہ وہ اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے  اس موقع پر پے آفیسر گل رحمن نے ،سولر پلیٹس،بیٹریاں،پنکھے دیگر ضروریات کا سامان ایس ڈی پی او سب ڈویژن بیٹنی مہابت خان کے حوالے گیے۔