کوہاٹ(عمران خان خیبر پختون خواہ ) سروسز پر صوبائی ٹیکس اور ویدہولڈنگ ریگولیشنزکے حوالے سے اگاہی کے لئے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ڈپٹی کمیشنر کوہاٹ کے دفتر میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) ساؤتھ ریجن کی جانب سے کوہاٹ میں کام کرنے والے سرکاری اور نجی اداروں کے نمائندوں کو کیپرا کے ساتھ ریجسٹریشن کے طریقہ کار اور ویدہولڈنگ ریگولیشنز 2020 پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ان کےمسائل کو سنا گیا۔
کیپرا کے ایڈیشنل کلکٹر ساؤتھ محمد عمران، دپٹی ڈائریکٹر کمیونیکیشن افتاب احمد اور اسسٹنٹ کلکٹر عبد الوہاب نے سیمنار کے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے اور کیپرا کی جانب سے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
اسسٹنٹ کلکٹر عبد الوہاب نے سیمنار کے شرکاء کے سامنے کیپرا کے ساتھ رجسٹریشن اور کیپرا کے لئے ٹیکس وید ہولڈنگ کرنے کے طریقہ کار کو مفصل بیان کیا اور ان کو ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی ٹریننگ بھی دی اور ان کواگاہ کیا کہ اپ نے بحیثیت ویدہولڈنگ ایجنٹس کس طریقے سے اور کتنا ٹیکس اپنے پاس رکھنا ہے جو آپ نے پھر کیپرا کو ادا کرنا ہے۔
کیپرا کے ایڈیشنل کلکٹر ساؤتھ محمد عمران نے شرکا کو یقین دھانی کرائی کے کیپرا انکے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے اس طرح کے سیمینار وقتاً فوقتاً منعقد کرے گا۔
محمد عمران کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے معاشی مستقبل کے لیے سیلز ٹیکس آن سروسز کی کامیابی انتہائی ضروری ہے۔ ہم سب نے ملکر کام کرنا ہےاور اپ لوگوں کے تعاون سے ہی سیلز ٹیکس آن سروسز کا نظام کامیابی کی جانب گامزن ہو گا۔
ڈائریکٹر کمیونیکیشن آفتاب احمد نے شرکاء کو بتایا کہ سیلز ٹیکس آن سروسز صوبائی حکومت کے قوانین کے مطابق وصول کیا جاتا ہے اور کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا لہٰذا اپ نے بحثیت ویدہولڈنگ ایجنٹ اس کی وصولی یقینی بنانی ہے۔ اس ٹیکس کے پیسے سرکاری خزانے میں جمع ہوتے ہیں اور انہی پیسوں سے حکومت اعوامی فلاح و بہبود کے کام سرانجام دیتی ہے۔ سیمینار کے شرکاء نے کیپرا ساؤتھ ریجن کی کاوشوں کو سراہا اور ان کو بتایا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں اور ٹیکس کے حساب سے متعلق ان کے کچھ سوالات تھے جس کے ان کو تسلی بخش جواب موصول ہوئے۔ شرکا میں شامل ریجنل انفارمیشن آفسر کوہاٹ جناب سرور محمود خٹک کا کہنا تھا کہ صوبہ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور کیپرا کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے