سیئول (نمائندہ خصوصی) جنوبی کوریا کی برآمدات میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے سروسز انڈسٹری کے شعبے اور ملازمتوں کی منڈی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ماہانہ ‘گرین بک’ رپورٹ میں جنوبی کوریا کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی برآمدات کی بدولت سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں لیکن سروسز کے شعبے میں طلب کی کمزور مانگ اور وبائی مرض کی وجہ سے روزگار کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ساتھ غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2020 کی چوتھی سہ ماہی کے بعد سے معاشی اشاریے کمزور ہوچکے ہیں ، کورونا کی موجودگی اور ویکسین کی سست رسائی اب بھی معیشت کے راستے کی بڑی رکاوٹیں ہیں۔