• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

این اے 221 ضمنی انتخاب ، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی میں کانٹے کا جوڑ متوقع

Feb 21, 2021

تھرپارکر(نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے حلقہ 221 کی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہو گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے میر علی شاہ جیلانی اور پاکستان تحریک انصاف کے نظام الدین راہمون میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 221 پر ضمنی انتخاب کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ حلقہ میں 318 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئےہیں جن میں سے 13حساس جبکہ 95 انتہائی حساس قرار دیئے گئےہیں۔سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کےلیے چار ہزار پولیس اہلکار اور حساس پولنگ سٹیشنز کے راستوں پر رینجرز کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ 200 پولنگ سٹیشنز پر کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

نوشہرہ سے تحریک انصاف کو شکست ، وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں سراسیمگی پھیل جائے
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی پیر نورمحمد شاہ جیلانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔