• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انسانیت کی خدمت رب کی رضا کا ذریعہ ہے.عبدالغفار جمالی

Feb 22, 2021

سکھر(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ)ڈسٹرکٹ زکواة آفیسر عبدالغفار جمالی نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت رب کی رضا کا ذریعہ ہے فلاحی معاشرے کی تشکیل کا راز انسانیت کی خدمت میں پوشیدہ ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت سے قلبی سکوں اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاران میڈیکل سینٹر سکھر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر ندیم عمر راجپوت و دیگر موجود تھے ، ڈاکٹر ندیم عمر راجپوت نے انہیںفاران سینٹر کے دیگر شعبہ جات کا معائنہ کرایا ، دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ زکواة آفیسر عبدالغفار جمالی نے فاران سینٹر سکھر میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا انہوں نے ڈاکٹرز اور عملے کے جذبے کو سراہا اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔