ننکانہ صاحب۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف متروکہ وقف املاک فلک شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ محکمہ نے ابتک 4کروڑ 60لاکھ روپے کے بقایا جات وصول کر لئے گئے ہیں جبکہ بقیہ 10کروڑ 40لاکھ روپے کی رقم کی وصولی کے لئے کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں پریس کلب ننکانہ صاحب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر انجمن تحفظ حقوق مزارعین اوقاف کے صدر چوہدری محمد کاشف ، جنرل سیکرٹری محمد آصف جاہ چوہدری، سابق چیئرمین بلدیہ ننکانہ چوہدری نعیم احمد اور صدر ننکانہ الیکٹرانک میڈیا چودھری شاہین اقبال غیور ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ نے بتایا کہ محکمہ اوقاف کا کل 13ہزار725ایکڑ رقبہ58دیہات پر مشتمل ہے جس پر 3982 خاندان قابض ہیں۔ جن میں سے 2015ءتا 2020ءتک 15کروڑ روپے کے واجبات میں سے33فیصد واجبات جو کہ 4کروڑ 60لاکھ روپے بنتے ہیں وصول کر لئے گئے ہیں جبکہ 66فیصد قابضین نے ابھی تک اپنے بقایا جات جمع نہیں کروائے جن کو بقایاجات کی ادائیگی کے لئے نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں ۔ناصر علی نیوز ٹائم ننکانہ صاحب ۔