سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری ، پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیاءخورد نوش کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد نے جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام بندر روڈ پرخالی برتن ، چولہے اور ہاتھوں میں خالی روٹی کی ٹوکریاں اٹھا کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا اور موجودہ حکومت کی غیر ذمہ دارانہ عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اصلاح الدین شیخ ، احمد انصاری ، محمد شاہد بندھانی ، عبدالحبیب قریشی ، فرقان مغل و دیگر کر رہے تھے اس موقع پراصلاح الدین شیخ و دیگر شہریوں کا کہنا تھا موجود حکومت نے نئے پاکستان کے نام پر پاکستانی عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا کر نیا پاکستان تو نہیں بلکہ نیا قبرستان بنادیا ہے ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث متوسط طبقہ دو وقت کی روٹی کیلئے ٹھوکریں کھا نے پر مجبور ہے ، پڑھا لکھا نوجوان طبقہ بے روزگاری کے باعث خودکشی کر رہا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیاءخورد نوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے ملک میں ناقص پالیسیوں کی بدولت افراتفری کا عالم ہے امیر ہو یا غریب بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکا ہے ، انہوںنے مزید کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان کی غریب عوام کیلئے ہے اگر پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مہنگائی کی جا رہی ہے تو سب سے پہلے ملک کے سیاستدانوں اور بیورو کریٹ افسران کی تنخواہیں عام مزدور جتنی کی جائے ، اگر سرکاری افسران کا احتساب ہو گیا تو انشاءاللہ پاکستان خود بخودمسائل اور بحرانوں سے نکلجائیگا ، مذکورہ رہنماﺅں نے کہا کہ حکمران اپنی عیاشیوں میں مگن ہے انہیں غریب عوام کو کوئی خیال نہیں ہے ، پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہیں ، سرکاری افسران مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے بجائے اپنے پرستائش دفاتروں سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو فی الفور کنٹرول کرتے ہوئے غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر بالا حکام سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خاتمے کا پروزمطالبہ کیا ہے۔