• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وہ اداکارہ جس کی تصاویر بنانے پر سدھارتھ ملہوترا فوٹوگرافرز پر برس پڑے

Feb 25, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی کی تصاویر کھینچنے پر سدھارتھ ملہوترا فوٹوگرافرز پر برس پڑے، ان دنوں بالی ووڈ میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کے خوب چرچے ہیں، دونوں ہر جگہ ایک ساتھ نظر آرہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان بڑھتی قربتوں کے باعث جب جب کیارا سدھارتھ کے گھر جاتی ہیں تو فوٹوگرافرز کی بڑی تعداد ان کے گھر کے باہر کیمرا لگا کر بیٹھ جاتی ہے، شاید یہی بات سدھارتھ کو بری لگ گئی اور وہ فوٹوگرافرز پر برس پڑے۔

بالی ووڈ رپورٹ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا گھر کے باہر موجود فوٹوگرافرز پر غصے میں آگئے، سدھارتھ نے فوٹوگرافرز سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا بھی کہا تاہم فوٹوگرافرز کے انکار پر اداکار اور فوٹوگرافرز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جس کے بعد سدھارتھ ملہوترا واپس گھر میں چلے گئے۔