• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

احمد آباد ٹیسٹ میں نئے سٹیڈیم کی پرانی پچ پر سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے بھی سوالات اٹھادئیے

Feb 26, 2021

نیودہلی(نمائندہ خصوصی)سابق بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے احمد آباد ٹیسٹ کے لیے استعمال ہونے والی پچ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ ٹیسٹ میچ کا دو دن میں ختم ہونا اچھا ہے کہ نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے یووراج سنگھ کا کہنا تھا کہ اگر انیل کمبلے اور ہربھجن سنگھ ایسی پچز پر باؤلنگ کرتے تو وہ ہزار اور آٹھ سو وکٹیں لے لیتے۔ تاہم پٹیل،ایشون اور ایشانت کو مبارک ہو۔

واضح رہے کہ احمد آباد ٹیسٹ میچ کی پچ پر کرکٹ ماہرین اور شائقین کی جانب سے خوب تنقید کی جارہی ہے ،شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارت نے ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے غیر معیاری پچ تیار کی ہے۔