• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قائم مقام ڈی پی او بنوں سلیم ریاض خان نے چارج سنبھالتے ہی ضلعی پولیس آفسران کیساتھ ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا۔

Feb 26, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ :.تفصیلات کے مطابق قائم مقام ڈپی پی او بنوں سلیم ریاض خان نے چارج سنبھالتے ہی ضلع بھر کے تمام ذمہ دار پولیس آفسران کیساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ریاض خان خٹک،ڈی ایس پی صدر سرکل شاہد عدنان،ڈی ایس پی کینٹ سیف الرحمن بلوچ،ڈی ایس پی رورل گل حمیدخان، سرکل آفیسر سب ڈویژن وزیر شیر اکبر خان،جملہ ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس آفسران نے شرکت کی۔
میٹنگ کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔قائم مقام ڈی پی او بنوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ٹارگٹ کلینگ کے جو وقوعات سرزر ہوئے ہیں۔انکی کیس کی تہہ تک پہنچنا اور ان کی روک تھام انتہائی ضروری ہے۔ جیکٹ اور ہلمٹ کا استعمال لازمی ہے۔ڈیوٹی کے دوران کو تاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی خود بھی الرٹ رہے اور نفری کو بھی الرٹ رکھے۔مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں منشیات فروشی، سمگلنگ، قماربازی، ہوائی فائرنگ، دیگر جرائم پر مکمل کنٹرول لاکر اُنکی شرح زیرو فیصد پر لانا ہے۔اسکے علاوہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات اُٹھا ئیں تاکہ وہ دوبارہ ایسی جراءت کرسکے۔ آسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے۔حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرے۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور کاروائی انسدادی کے تحرک پر خصوصی زوردی گئی۔
قائم مقام ڈی پی اوبنوں نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات پر بمطابق قانون فوری کاروائی کرے اور اُن کے مسائل بروقت حل کیا کرے۔ایس ایچ اوز عوام کے مسئلے مسائل سننے اور حل کرنے کی خاطر وقت مختص کرکے تھانہ میں موجود رہے۔اس کے علاوہ سرکل ایس ڈی پی اوز صاحبان کی نگرانی میں ہفتہ میں ایک بار سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ضرور کرے۔
انچارج ٹریفک زون ون، زون ٹو کو ٹریفک ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے بارے میں واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صبح 08:00 بجے تا شام 04:00 بجے تک بنوں شہر میں بھاری گاڑیوں کا آنا جانا بند کرے۔کیونکہ اس سے ٹریفک کی روانگی میں خلل پڑتا ہے اور صبح کے وقت سکول جانے والے بچوں کیلئے خطرہ جان ثابت ہوتی ہے۔غیر قانونی رکشہ سٹینڈز کو ختم کئے جائیں۔بنوں شہر کے اندر ٹریفک کی روانی میں ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں۔آخر میں قائم مقام ڈی پی او بنوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ جرائم کی روک تھام میں وہ بھی اپنا کردار ادا کرے۔ اور پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاؤن کرے۔کیونکہ عوام کے تعاؤن کے بغیر یہ سب ناممکن ہے۔