• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فرانس سے آنے والے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حاجی شبیر کھوکھر اور معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی نزیر احمد سیال کا سیالکوٹ ائرپورٹ پر پی ٹی آئی کے کارکنان اور حاجی قدر کھوکھر نے پرتپاک استقبال کیا

Mar 1, 2021

( راجہ عابد عزیز ) فرانس سے آنے والے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حاجی شبیر کھوکھر اور معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی نزیر احمد سیال کا سیالکوٹ ائرپورٹ پر پی ٹی آئی کے کارکنان اور حاجی قدر کھوکھر نے پرتپاک استقبال کیا اور گاڑیوں کے کافلے کی صورت میں ان کو موترہ ان کی فیکٹری تک لے کر آئے. یہاں پر بھی ان کا شاندار استقبال کیا گیا.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی محمد شبیر کھوکھر نے کہا کہ کہ ہم عمران خان وزیراعظم پاکستان کی دراخوست پر فرانس سے پاکستان آئے ہیں اور پاکستان میں انوسٹمینٹ پہلے بھی کی ہے اور اب بھی مزید کرنے آئے ہیں اور بہت جلد عمران خان صاحب سے ملاقات کرکے مزید انویسٹر جلد پاکستان لے کر آئیں گے. انھوں نے کہا کہ پچھلے 25 سال سے ہمیں پاکستان میں کوئی ایسی حکومت نہیں ملی جو ہمیں ہماری انوسٹمینٹ کا تحفظ دے سکے. اب عمران خان جو کہ پاکستان کے لئے مخلص ہے اور ریاست مدینہ کی بات کر تا ہے پر ہمیں اعتماد ہے کہ وہ ملک کو سہی سمت لے کر چل رہا ہے اسی لئے ہم بیرون ممالک سے اپنی رقوم پاکستان منتقل کر رہے ہیں. انھوں نے مزید کہا کہ یہ ساری انفارمیشن ہمیں فرانس اور دیکر ممالک میں اپنے وہاں کے لوکل میڈیا کی طرف سے ملتی ہیں میں وزیراعظم عمران خان سے درخواست کروں گا کہ وہ بیرون ممالک لوکل میڈیا کے لئے بھی مراعات کا اعلان کرے. ہم عمران خان کی پالیسیوں سے بہت خوش ہیں کہ پہلی بار کسی حکومت نے بڑے بڑے چوروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے. معروف سماجی و سیاسی شخصیت نزیر احمد سیال نے کہا کہ آج شہر اقبال میں آکر میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں سیالکوٹ والوں نے جسطرح ہمارا استقبال کیا اس کی مثال نہیں ملتی. انھوں نے کہا کہ ہم بہت جلد پاکستان میں کچھ فلاحی کاموں کا آغاز کررہے ہیں جس سے غریبوں کی مدد کرسکیں. انھوں نے مزید کہا کہ اوورسیز میڈیا کی وجہ سے ہمیں ڈیجیٹل روشن پاکستان اکاؤنٹ کی انفارمیشن ملی اور ہم لوگ اپنے ملک میں پیسے لگانے کا فیصلہ کیا. میری وزیراعظم پاکستان عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ اوورسیز لوکل میڈیا کو بھی سپورٹ کریں تاکہ وہ لوگ مزید اپنے ملک کے لئے کام کر سکیں