• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی کی اہل سنت والجماعت کے وفد کیساتھ خصوصی ملاقات

Mar 2, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے
پشاور صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر کیپٹل سٹی پولیس تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ یہ پشاور کی خوبصورتی ہے کہ یہاں لوگ ایک دوسرے کے مذاہب اور مسالک کا احترام کرتے ہیں۔ پشاور پولیس ماضی کی طرح امسال بھی تمام مسالک اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے محرم الحرام کے پر امن انعقاد کو یقینی بنائے گی۔ محرم الحرام ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی نے اہلسنت والجماعت کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی کیساتھ اہلسنت والجماعت کے سربراہ مفتی نجیب اللہ فاروقی کی سربراہی میں آنے والے نمائندہ وفد نے خصوصی ملاقات کی ہے ۔

ملاقات کے دوران ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ پشاور کی خوبصورتی ہے کہ یہاں کے لوگ ایک دوسرے کے مذہب ، مسلک اور عقائد کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس ماضی کی طرح امسال بھی محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے محرم الحرام کے دوران تمام علماء کرام، مکاتب فکر اور معززین علاقہ کے ساتھ ملکر شہر میں امن کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے یکجا ہوکر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق شہر کے امن کیلئے عوام کی خواہشات کے مطابق پولیس اہلکار ایمانداری اور پوری جانفشانی کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں گے۔ ایس ایس پی اپریشنز نے واضح کیا کہ محرم کے دوران تمام مسالک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنہوں نے ہر سال نامساعد حالات کے باوجود پولیس کے شانہ بشانہ کام کیا اور شہر کے امن کو قائم رکھا۔ اس موقع پر اہلسنت والجماعت کے سربراہ مفتی نجیب اللہ فاروقی نے مختلف تجاویز پیش کیں جن پر ایس ایس پی اپریشنز کی جانب سے عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ انہوں نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس علماء کرام کی جانب سے شہر کے امن کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے مذہبی تنظیموں کی مدد و تعاون اور شہر کے امن کی خاطر کلیدی کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔