اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینیٹ انتخابات کیلئے قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا آغاز ہو چکاہے جو کہ شام پانچ بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی نشست پر پی ڈ ی ایم کی جانب سے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار وزیر خزانہ حفیظ شیخ ہیںاور ایک دوسرے کے خلاف میدان میں ہیں ، یوسف رضا گیلانی نااہلی کے بعد پہلی بار پارلیمنٹ آئے ہیں جہاں ان کا آمنا سامنا اپنے سیاسی حریف حفیظ شیخ سے ہوا ، دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کیا اور خوشگوار انداز میں مختصر گفتگو کرتے ہوئے حال احوال دریافت کیا ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ قومی اسمبلی میں سب سے پہلا ووٹ پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کی جانب سے کاسٹ کیا گیاہے ۔