• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’اسلام آبادسے سینیٹ کی نشست ہارے تو یہ کام کر دونگا‘بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو وعدہ یاد دلادیا

Mar 4, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)بلاول بھٹو زرداری نے وعدہ یاد دلاتا ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم نے وعدہ کیاتھا، اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست ہار گئے تو اسمبلیوں کو تحلیل کر دینگے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ عمران خان اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست ہارگئے اور ہم جیت گئے ،اب کیا چیز ان کو اسمبلیوں کی تحلیل سے روک رہی ہے ، بلاول بھٹو نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ کیا کپتان انتخابات سے خوف زدہ ہیں؟

یادرہے کہ اسلام آباد سے سینٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دے کر پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضاگیلانی سینیٹر بننے میں کامیاب ہوگئے۔