• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزارت آئی ٹی نے 4ارب 80کروڑ کے 7منصوبوں کی منظوری دیدی

Mar 5, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی) نے چار ارب 80کروڑ کے سات منصوبوں کی منظوری دیدی،منظورشدہ منصوبے وزیر اعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کیلئے راہ ہموار کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق منصوبوں کی منظوری سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی کی زیرصدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی۔سیکریٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت اجلاس میں چار ارب 80 کروڑ کے سات منصوبوں کی منظوری دیدی۔منصوبوں سے 22 ہزار نوجوانوں کو تربیت اور پانچ ہزار سے زائد نوکریاں فراہم کی جاسکیں گی۔دیامیر بھاشا ڈیم سائٹ اور اطراف کی آبادی کیلئے نیٹ ورکنگ پر ایک ارب 58 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔گلگت میں 15کنال پر ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کی تعمیر پر 29 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
فائیو جی ٹیسٹنگ کیلئے نیشنل ٹیسٹنگ سینٹر کے قیام کیلئے 60 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔اجلاس میں سائبر سیکیورٹی پراجیکٹ کیلئے ایک ارب 94 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔سیؤل معاہدے میں شامل ممالک کے مساوی ڈگری پروگرام کیلئے ساڑھے 14 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی جبکہ نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کیلئے 37 کروڑ روپے منظور کیے گئے۔