• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم کی تنقید کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا

Mar 5, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کی جانب سے الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے الزام کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج (جمعہ کو) طلب کرلیا گیا ہے۔
سما نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے دوران الیکشن کمیشن کے حوالے سے کہے گئے جملوں کا جائزہ لے گا اور آئینی حدود کے مطابق اس پر اپنا ردعمل دے گا۔اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران شریک ہونگے۔اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے طلب کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے بیان کی وڈیو بھی حاصل کرلی ہے۔