• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملک میں 24 گھنٹوں میں کوروناسے مزید 38افرادجاں بحق ہوگئے

Mar 6, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 38 اموات اور ایک ہزار 714 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 166 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 352 ہیں۔ 5 لاکھ 58 ہزا 210 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 534 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 411، خیبر پختونخوا 2 ہزار 104 ، اسلام آباد میں 506، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 309 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 45 ہزار 329، خیبر پختونخوا 73 ہزار 515، سندھ 2 لاکھ 59 ہزار 392، پنجاب میں ایک لاکھ 75 ہزار 964، بلوچستان 19 ہزار 106، آزاد کشمیر 10 ہزار 464 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 958 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔