• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’اب سمجھ آیا کہ شاہین آفریدی اپنے ہونے والے سسر کی وکٹ اڑا کر جوش کا اظہار کرتے ہوئے کیوں رک گئے تھے‘ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی مسکرا دیں گے

Mar 7, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار آل راونڈرشاہد آفریدی کی بیٹی کا فاسٹ باولر شاہین آفریدی سے رشتہ طے پا گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈ یا پر اس خبر کے حوالے سے خوب تبصرے ہوئے اور ماضی میں شاہین آفریدی کی جانب سے شاہدآفریدی کی وکٹ لے کر جشن نہ منانے کی ویڈیو پر بھی بات ہوئی

تفصیل کے مطابق سپورٹس رپورٹراحتشام الحق نے ٹوئٹر پر بتا یا کہ شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کے خاندان سے اجازت لینے کے بعد منگنی کی افواہوں کے بارے میں واضح کیا کہ رشتہ طے پا گیا ہے لیکن منگنی دو سال بعد کی جائے گی جب شاہد آفریدی کی بیٹی تعلیم مکمل کرلیں گی ۔اس خبر کے بعد ماضی میں پی ایس ایل کے دوران شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کے آمنے سامنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں شاہین آفریدی اپنے ہونے والے سسر کی وکٹ اڑا کر ہاتھ کھولے جشن منانے لگے لیکن اگلے ہی لمحے انہوں نے اپنا سر جھکا لیا اور اس طرح کا تاثر دیا کہ یہ اس وکٹ پر جشن نہیں منانا ۔