لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے ایک ملازم کاکورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی دفاتر تین روز کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ ہائی پرفارمنس کیمپ بھی ایک روز کے لیے بند کردیا گیا۔
پی ایس ایل کے بعد اب پی سی بی کے ملازمین میں بھی کورونا کیسز سامنے آنے لگے ہیں۔ پی سی بی عملہ میں بھی ایک ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی آٖفس 10 مارچ تک بند کر دیئے گئے ہیں۔عملے کو تین دن کے لیے گھر سے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ لاہور میں جاری ہائی پرفارمنس کیمپ بھی کورونا کے باعث فوری طور پر ایک روز کے لیے روک دیا گیا، کیمپ میں شامل تمام کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ ہونگے۔ کورونا رپورٹ کلیئر آنے کے بعد ہائی پرفارمنس کیمپ دوبارہ شروع ہوگا۔