عمران خان خیبر پختون خواہ سے
کسٹم انفورسمنٹ اور پشاور پولیس نے بڈبیر کے قریب ایک مشترکہ کارروائی کی ہے جس میں سمگل اشیاء سے بھرے 4 ٹرک قبضے میں لیے گئے ہیں کروڑوں روپے کی نان کسٹم پیڈ ایشیا کو ڈرائی فروٹ کی آڑ میں وانا سے پشاور لایا جارہا تھا بتایا جاتا ہے کہ کلیکٹر ملک کامران اعظم خان رجڑ کو خفیہ طور پر اطلاع ملی تھی کہ وانا سے پیشاور نان کسٹم پیڈ اشیاء کی ایک بھاری کھیپ پشاور لائی جائے گی جس پر سپریڈنٹ suprisendent امان اللہ کی قیادت میں ٹیم تشکیل دے دی گئی گزشتہ روز کسٹم عملے اور پشاور پولیس نے مشترکہ طور پر جب ان چار ٹرکوں کی تلاشی لی تو ڈرائی فروٹ کے نیچے کروڑوں روپے کی متفرق اشیاء جن میں پیڈ لاک ،خشک دودھ سمیت دیگر اشیاء شامل تھے کو چھپایا گیا تھا کسٹم حکام نے ان چاروں ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا اور پشاور کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا کسٹم حکام کے مطابق کیس کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے