• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بی آر ٹی میں خواتین سے موبائل فونز اور نقدی چوری میں ملوث خواتین گروہ گرفتار

Mar 10, 2021

پشاور(عمران خان) کیپٹل سٹی پولیس نے تھانہ تہکال کی حدود میں بی آر ٹی بس روٹ پر خواتین شہریوں سے قیمتی موبائل فونز اور نقدی چوری میں ملوث دو رکنی خواتین گروہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار خواتین گروہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 6 عدد مسروقہ موبائل فونز اور نقد رقم 5 ہزار روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ دونوں خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مدعیہ مہر النساء زوجہ زبیر محمد سکنہ کوہاٹ روڈ نے تھانہ تہکال پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ بی آر ٹی بس میں نامعلوم خواتین چوروں نے اس کی پرس سے قیمتی موبائل فون اور نقد رقم 5 ہزار روپے چوری کرلئے ہیں جس کی رپورٹ پر نامعلوم خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔
ایس پی کینٹ محمد طاہر نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاؤن ارشد خان اور ایس ایچ او تھانہ تہکال سجاد احمد پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ۔
ایس ایچ او تہکال سجاد احمد نے بی آر ٹی روٹس میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ ساتھ متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا ۔ ایس ایچ او تھانہ تہکال سجاد احمد نے گزشتہ روز لیڈی پولیس کے ہمراہ تہکال کی حدود میں کامیاب کارراوئی کے دوران بی آر ٹی بسوں میں چوری میں ملوث دو رکنی خواتین گروہ جن میں مسماۃ ( ا) زوجہ عادل اور مسماۃ(ر) زوجہ محمد قالو خان ساکنان نوشہرہ شامل ہیں، کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار خواتین گروہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 6 عدد مسروقہ موبائل فونز اور نقد رقم 5 ہزار روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ دونوں خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔