• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا کے خدشات کے پیش نظر ٹیسٹ چمپیئن شپ فائنل کا وینیو تبدیل کردیا گیا، اب فائنل میچ کہاں ہوگا؟ آپ بھی جانیں

Mar 11, 2021

دبئی(نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کورونا خطرات کے باعث ٹیسٹ چمپیئن فائنل کا وینیو تبدیل کر دیا ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چمپیئن شپ کا فائنل اب 18 جون سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہو گا۔ ہوٹل اور سٹیڈیم میں بائیو سیکیور کی بہترین سہولیات کے باعث فیصلہ کن مقابلہ لارڈز کے تاریخی میدان کے بجائے ساؤتھمپٹن میں ہو گا۔فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔