• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

موٹر سائیکل سنیچرز گروہ گرفتار ، چھینی گئی موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد

Mar 11, 2021

پشاور(عمران خان خیبر پختون خواہ ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کامیاب کارروائی کے دوران تاتارا ، حیات آباد اور پشاور کے دیگر علاقوں میں شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے والے منظم گروپ کا سراغ لگا کر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان موٹر سائیکلوں کے انجن اور چیسس نمبرات تبدیل کرنے کے بعد پھر انکو اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں ریسور بھی شامل ہے جن کے قبضے چھینی گئی 20 عدد موٹر سائیکلیں، ان موٹر سائیکلوں کے عوض حاصل ہونے والی رقم 45 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی جن سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مدعی لقمان ولد حامد عثمان سکنہ فیز 6 حیات آباد نے تاتارا پولیس کو رپورٹ درج کرائی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر اس سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

ایس پی کینٹ محمد طاہر شاہ وزیر نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی حیات آباد ناصر محمود کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تاتارا انعام اللہ اور تفتیشی عملہ پر مشتمل ٹیم تشکیل کر انکو ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔

ایس ایچ او تھانہ تاتارا انعام اللہ خان اور تفتیشی ٹیم نے کئی جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ کئی مشکوک افراد کے بیانات بھی قلمبند کیے جس کے دوران شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر وارداتوں میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران تین ملزمان نیاز محمد ولد ممتاز سکنہ سرائی بالا ، زبیر ولد محمد سکنہ چارپریزہ اور سید علی شاہ ولد حاجی فیض محمد سکنہ لنڈی کوتل کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان موٹر سائیکل کے انجن اور چیسس نمبرات تبدیل کرنے کے بعد اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں ریسور بھی شامل ہے جن کے قبضے سے چھینی گئی 20 عدد موٹر سائیکلیں ، ان کے عوض حاصل ہونے والی رقم 45 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان پشاور کے دیگر تھانوں کو بھی سنیچنگ کی وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی جن سے اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔