• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا کے خلاف جنگ، ڈبلیو ایچ او کے گلوبل ہیروز میں ڈاکٹر سیمی جمالی بھی شامل

Mar 13, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) کورونا وائرس کی وبا کے ایک سال مکمل ہونے پر عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے 9گلوبل ہیروز کی فہرست جاری کردی۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست میں پاکستانی ڈاکٹر سیمی جمالی کا نا م بھی شامل ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستانی ڈاکٹر سیمی جمالی کی خدمات کو سراہا بھی گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈبلیو ایچ او حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سیمی جمالی جان لیوا مرض کے باوجود بھی اپنے فرائض پر ڈٹی رہیں۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں پاکستان، میکسیکو،جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک کے ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔