• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر اعظم عمران خا ن کی صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کو مبارکباد

Mar 13, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم عمران خان نے نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی او ر ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی کو مبارکباد پیش کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے یہ دونوں عہدے بلوچستان اور سابقہ فاٹا کو ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان اور سابقہ فاٹا پیچھے رہ گئے تھے۔ عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یہ کامیابی پیچھے رہنے والے یا پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں لانے کی پالیسی کا عکاس ہے۔