• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر اعظم نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی

Mar 13, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم عمران خان نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اتھارٹی کا مقصدڈرون ٹیکنالوجی کا فروغ اوراہم شعبے کو ریگولیٹ کرنا ہے ،اتھارٹی لائسنس اجرا، درآمد ،ملک میں پیداوار کی اجازت دینے کی مجاز ہو گی ،ڈرون ٹیکنالوجی کمرشل ،ایگرکلچر اورپرامن مقاصد میں لاناضرورت ہے،اتھارٹی سے ٹیکنالوجی سے متعلق قانون نہ ہونے کا خلا پرکیا جاسکے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اتھارٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے فروغ اورپیداوار میں اہم کردار اداکرے گی،ڈرون سے وسائل کا موثر استعمال اورسروس ڈلیوری بہتری میں مدد ملے گی ،اتھارٹی سے متعلق قانون سازی کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیاجائے ،کابینہ کی منظوری کے بعد بل کوپارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔

اتھارٹی ڈرونز کی مینوفیکچرنگ، آپریشنز، ٹریننگ سے متعلق ذمہ داریاں سر انجام دے گی،اتھارٹی کو جرمانے اور سزا، لائسنس کی تنسیخ اور قانونی چارہ جوئی کے اختیار حاصل ہوں گے،سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن اتھارٹی کے سربراہ ہوں گے،ائیرفورس، سول ایوی ایشن، دفاعی پیداوار، داخلہ کے سینئرافسران شامل ہوں گے،تمام وفاقی اکائیوں بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندہ شامل ہوگا