عمران خان خیبر پختون خواہ سے
سٹی ڈویژن میں مختلف تھانہ جات کی حدود میں پشاور پولیس نے جامعات اور مساجد میں لاوڈ سپیکروں کے ذریعے آئس کے نشے کے خلاف، اس سے ہونیوالے نقصانات، ہر قسم کے نشے سے پاک ملک کا عزم اور ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع کے متعلق وعظ و نصیحت کی اور آئس جیسے مہلک نشہ سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم اور نوجوان نسل خاص طور پر طلباء کو آئس سے بچانے کی خاطر ہونے والی کاروائیوں پر روشنی ڈالی جس میں سٹی ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، علمائے کرام، علاقہ عمائدین اورہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
آئس اور دیگر منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں آگاہی مہم۔
