لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے التوا کی ذمہ داری پاکستان کرٹ بورڈ کو قبول کرنی چاہیے ۔
نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ان کا کہناتھاکہ یہ بہت ہی بدقسمتی کی بات ہے، ایک پاکستانی اور کرکٹر ہونے کے ناطے ہم نے ملک میں کرکٹ کی واپسی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے،لیکن بری منصوبہ بندی کی وجہ سے پی ایس ایل کو درمیان میں روکنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح لوگ چھوٹی چیزوں کا کریڈٹ لیتے اسی طرح انہیں اس طرح کے بڑے واقعات کی بھی ذمہ داری قبول کرنا چاہیے، سب چیزوں کی ذمہ داری صرف ایک شخص پر ڈالنا درست نہیں۔محمد حفیظ نے کہا کہ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ اس سے ہماری ساکھ متاثر ہوئی ہے، ذاتی طور پر مجھے کافی مایوسی ہوئی ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، مجھے امید ہے کہ آئندہ زیادہ بہتر منصوبہ بندی کی جائے گی تاکہ ایسا پھر نہ ہو۔
’پی ایس ایل کے التوا کی ذمہ داری پی سی بی کو قبول کرنی چاہیے‘ محمد حفیظ کا دبنگ بیان
