• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کرسٹیانو رونالڈو نے پیلے کے 767گولوں کا ریکارڈ توڑ دیا

Mar 16, 2021

بارسلونا(نمائندہ خصوصی )پرتگالی فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اٹالین فٹبال لیگ میں شاندار ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے برازیلی لیجنڈ فٹبالر پیلے کے 767 گولوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔برازیلی لیجنڈ پیلے نے ان کا ریکارڈ توڑنے پر رونالڈو کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اٹالین فٹبال لیگ میں یووانٹس نے رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت کیگلیری کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔میچ کے دوران یووانٹس نے کیگلیری کو شروع ہی میں دباومیں لے لیا اور کرسٹیانورونالڈو نے 22 منٹ میں ہی تین گول داغ دیے، دوسرے ہاف میں کیگلیری نے خسارہ کم کیا لیکن میچ تین ایک سے یووانٹس کے نام رہا۔ اس میچ کے بعد رونالڈو کے آفیشل میچ میں گولز کی تعداد 770 ہو گئی ہے جب کہ پیلے نے 767 گولز کیے تھے۔