• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا کی وجہ سے یکم اپریل سے شیڈول نیشنل کراٹے چیمپئن شپ ملتوی

Mar 16, 2021

لاہور (ویب ڈیسک) بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے یکم اپریل سے شیڈول نیشنل کراٹے چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی ہے۔

چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈیریشن محمد جہانگیر کے مطابق کھلاڑیوں کی صحت اورحفاظت اولین ترجیح ہے۔ گزشتہ برس بھی کوویڈ کی وجہ سے چیمپئن شپ نہیں کرواسکے تھے، اس بار بھی مجبوری میں یہ فیصلہ کرنا پڑا ہے۔چیمپئن شپ میں تین سو سے زیادہ مردو اور خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کرنی تھی۔ یہ مقابلے یکم سے چار اپریل تک لاہورمیں طے تھے۔ محمد جہانگیرکے مطابق کورونا کی صورت حال بہتر ہونے پرنیشنل چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔