• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’بابراعظم نے اگر یہ کام نہ کیا تو وہ سرفراز احمد پارٹ ٹو بن جائیں گے ‘ بابراعظم اور چیف سلیکٹر میں اختلاف کی خبر سامنے آنے کے بعد شعیب اختر نے قومی ٹیم کے کپتان کو اہم مشورہ د ے دیا

Mar 18, 2021

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر محمد وسیم کے درمیان سلیکشن کے معاملے پر اختلاف کی خبریں سامنے آنے کے بعد سابق کرکٹرز کے رد عمل بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں پہلے شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم سلیکشن میں کپتان کی رائے کا احترام کرنا چاہیے ۔اب شعیب اختر نے بابر اعظم کو انتہائی قدم اٹھانے کا مشورہ دے دیا ۔

مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپورٹس رپورٹر نے شعیب اخترکا بیان شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر بابر اعظم کو سلیکشن کے معاملات پر تحفظات ہیں تو پھر انہیں ابھی استعفیٰ دے کر پیغام دینا چاہیے کہ ایسا دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ اگر بابراعظم نے استعفیٰ نہیں دیا تو وہ سر فراز احمد پارٹ ٹو بن جائیں گے ۔

واضح رہے کہ دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے ٹیم کے اعلان کے بعد یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بابراعظم کو نئے کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت پر شدید تحفظات ہیں جبکہ بابراعظم کے کہنے پر یاسر شاہ کو ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بھی نہیں بنا یا گیا ۔