• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دورہ جنوبی افریقہ سے قبل گزشتہ روز پاکستان کے کس کھلاڑی کا کورونا مثبت آیاہے ؟ نام سامنے آ گیا

Mar 18, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)دورہ جنوبی افریقہ سے قبل کیے جانے والے قومی سکواڈ کے کورونا ٹیسٹنگ کی رپورٹس گزشتہ روز آ گئیں تھیں جن میں ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، اب اس کھلاڑی کانام بھی سامنے آ گیاہے ، وہ اور کوئی نہیں بلکہ قومی ٹیم کے مرکزی باولر حسن علی ہیں۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ پاکستان کے 35 رکنی اسکواڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے حسن علی کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔حسن علی کا ٹیسٹ ان کے آبائی شہر گوجرانوالہ میں لیا گیا جہاں ان میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ حسن علی کا دوبارہ کورونا کا ٹیسٹ کیا جائے گا اور اس کے نتائج آنے کے بعد ان کی جنوبی افریقہ روانگی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں ایک کھلاڑی میں وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی ٹیم کے وائٹ بال اسکواڈ میں شامل 35 افراد کے کوروناٹیسٹ لیے گئے اور 16 مارچ کو کروائی گئی اس ٹیسٹنگ میں صرف ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اس کے علاوہ بقیہ 34 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے اور وہ 18 مارچ بروز جمعرات کو لاہور پہنچ جائیں گے۔قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ بروز جمعہ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔