عمران خان خیبر پختون خواہ سے
ہنگوڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو(PSP)اکرام اللہ خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد۔
میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ارشدمحمود’ ایس ڈی پی اوسٹی’ایس ڈی پی اوٹل’انچارج ٹریفک وارڈن’تمام تھانوں کےایس ایچ اوزاورمتعلقہ پولیس افسران کی شرکت۔
میٹنگ میں تمام تھانوں کےایس ایچ اوز کی کارکردگی اورجرائم پیشہ عناصرکےخلاف کی گئیں کاروائیوں کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔
میٹنگ کے دوران جرائم پیشہ اورشرپسند عناصر کیخلاف کاروائیاں مزیدتیزکرنےکافیصلہ کیاگیا۔
جبکہ تھانوں میں نگرانی کےعمل کوشفاف بنانے کےلیے سی سی ٹی وی کیمرے لگانےکی ہدایت بھی جاری کی گئی۔
میٹنگ کےدوران منشیات خاص کرائیس اورہوائی فائرنگ کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کاروائیاں تیز کرنےکی تاکیدکی گئی۔
اسلحہ سمگلروں’سودخوروں اورلینڈمافیاکےخلاف موثرکریک ڈاون کرنےکافیصلہ بھی کیاگیا۔
میٹنگ میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں مفرور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنےکےاحکامات بھی جاری کیےگئے۔
میٹنگ میں بلا نمبراورنان رجسڑڈموٹرسائکلوں اورگاڑیوں کےخلاف بھی کاروائی تیزکرنےکی ہدایت دی گئی۔
نائیٹ پٹرولنگ کے نظام کو مزیدمتحرک اور فعال بنانے کی ہدایت بھی دی گئی۔
تمام داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ کےعمل کومزیدسخت کرنےکاحکم جاری۔
میٹنگ میں پولیس افسران کوعوام اور شہریوں کےساتھ روزمرہ معاملات میں اچھا اوردوستانہ رویہ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
میٹنگ کےدوران’فورس کی نیک نامی کاباعث بننے والے پولیس افسران کی بھرپورحوصلہ افزائی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔