• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

استاد بخاری گورنمنٹ ڈگری کالج دادو میں کھیلوں کے فیسٹیول کا اختتام

Mar 18, 2021

دادو (رپورٹ رياض چانڈيو) استاد بخاری گورنمنٹ ڈگری کالج دادو میں کھیلوں کے فیسٹیول کے اختتام پر طلباء کو مختلف کھیلوں میں حصہ لینے ، بہترین کھیل کھیلنے اور ان کی عمدہ کارکردگی دکھانے پے ان کی حوصلہ افزائی کے لیئے ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء اساتذہ ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے نمائندے صابر بھنڈ صدر پریس کلب دادو، سینئر صحافی ڈسٹرکٹ رپورٹر ولی چانڈیو، سینئر صحافی ڈسٹرکٹ رپورٹر نظام شیخ، سیاسی سماجی رہنما سردار رجب خان شاہانی، واپڈا دادو کے رہنما ضمیر کوریجو، معروف تعلیمدان محمد بخش کورائی، وسیم کھوکھراور ساجد مستوئی، مشہور اور معورف چار کتابوں کی مصنفہ حمیرا نور
بطور مہمان شرکت کی ،
کھیلوں کے انعامات میں لانگ جمپ کے لیئے احسن پنہور نے پھلی پوزیشن کا اعزاز حاصل کیا، سیک ریس کے لیئے ذوالفقار علی پھلے نمبر پے رہے، سجاد پنہور نے. جیولن تھرو میں پھلی پوزیشن لی، سو میٹر کی دوڑ میں احسن پنہور نے پھر بازی مار لی اور پھلی پوزیشن پے رہے، اور انعام حاصل کیا، سلو سائیکلنگ کے لیئے سجاد پنہور نے اعزاز حاصل کیا جبکہ حیدرآباد ریجن میں اسپیچ کامپٹیشن کے لیئے گہنور خان تیسری پوزیشن حاصل کی،
اکیڈمک سطح پے استاد بخاری گورنمنٹ ڈگری کالج دادو نے انٹری ٹیسٹوں کا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں بہترین کارگردگی دکھانے ہے مہتاب احمد بٹ، فیصل خان پنہور، فراز علی عباسی، غلام جعفر رند اور سہراب علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جنہیں انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
اس موقعہ پے پرنسپل پروفیسر غلام سرور عباسی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کرنے کا مقصد حصہ لینے والے طلباء کو خراج تحسین دینا اور تمغے دینا تاکہ اور طلباء میں اگلے سال مقابلے کا رجحان پیدا ہو،