• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت بمقابلہ انگلینڈ، چوتھے ٹی 20 میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

Mar 19, 2021

احمد آباد(نمائندہ خصوصی)بھارت نے چوتھے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو آٹھ رنز سے شکست دیدی۔

بھارت کی جانب سے دئیے گئے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 177 رنزبناسکی۔انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس 23 گیندوں پر 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔دیگر بلے بازوں میں جیس روئے نے 40 اور جونی بیئر سٹو 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سےر شیردل ٹھاکر نے تین ، راہول چہر اورہردیک پانڈیا نے دو دو جبکہ بھونیشور کمار نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور ز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے۔ بھارت کی جانب سے دونوں اوپننگ بلے باز روہت شرما اور کے ایل راہول نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے اور جلد ہی پویلین لوٹ گئے،بھارتی کپتان ویرات کوہلی پانچ گیندوں پر ایک رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ٹی 20 ڈبیو کرنے والے سوریا کمار یادیو نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 57 رنز بنائے اور ٹیم کو سنبھالا دیا۔ دیگربلے بازوں میں ائیر 37 اور رشبا پنت 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے جوفر آرچر نے چار جبکہ بین سٹوکس، سیم کرن، عادل رشید اور مارک ووڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز دو دو سے برابر ہے۔آخری اور فائنل میچ 20 مارچ کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔