• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قمار بازی میں مصروف اور مسلح ملزمان گرفتار، داو پر لگی رقم ، آلات قمار بازی اور اسلحہ برآمد

Mar 19, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے
پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف کاروائیوں کے دوران قمار بازوں سمیت مسلح ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے داو پر لگی رقم 29 ہزار روپے ، آلات قمار بازی اور بھاری مقدار میں جدید خودکار اسلحہ 4 عدد کلاشنکوف ، 4 عدد پستول ، 2 عدد رپیٹرز اور مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ تما م ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ تھانہ شاہ پور کی حدود میں چند افراد قماربازی میں مصروف ہیں جس پر اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور رفیق خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ زنی کرکے قماربازی میں مصروف 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں میاں گل ولد شہزاد سکنہ چارسدہ، محمد دین ولد شہاب الدین سکنہ مسلم ٹاون ،گران الدین ولد اکرام الدین ، طارق ولد اجمل خان ، ذوالفقار ولد عبداللہ جان اور جنت گل ولد سردار سکنہ لڑمہ شامل ہیں جن کے قبضے سے داو پر لگی رقم 29 ہزار روپے اور آلات قماربازی بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

اسی طرح ڈی ایس پی گلبہار رحمت اللہ خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ چند مسلح ملزمان تھانہ پھندو کی حدود میں پلاٹ کے تنازعہ پر مورچہ زن ہوکر اندھا دھند فائرنگ کر رہے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ پھندو ہمایون خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزمان محمد سلیم ولد عاشق حسین اور آصف الرحمن ولد خلیل الرحمن کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ ان کے دیگر ساتھی پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اسلحہ چھوڑ فرار ہوگئے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 عدد کلا شنکوف، 3 عدد پستول، 2 عدد رپییٹرز 12 بور اور مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

جبکہ تھانہ تہکال پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران مسلح ملزمان شبیر احمد ولد حمید اور ماجد ولد تاج محمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد پستول اور کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں۔ تمام گرفتار ملزمان نے اپنے اپنے جرم میں ملو ث ہونے کا اعترا ف کرلیا ہے جن کے خلا ف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔