عمران خان خیبر پختون خواہ سے
ضلعی انتظامیہ پشاور کی تحصیل سٹی کے علاقے تہکال میں کھلی کچہری میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت۔ اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔عوامی مسائل سے آگاہی اوردہلیز پر حل اولین ترجیح ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف) محمد عمران خان
ضلعی انتظامیہ پشاور نے تحصیل سٹی کے علاقے تہکال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرتنزیل الرحمان، تحصیلدارمحمد جمیل سمیت ماتحت محکموں کے افسران، ریونیو سٹاف،عوامی نمائندگان، عوام اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔گورنمنٹ شہید اذان طوریالے ہائیر سیکنڈری سکول (علی گڑھ) سکول تہکال پشاور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تھا۔عوام کی سہولت اور معلومات کے لیے کھلی کچہری سے پہلے علاقے میں اعلانات کر وائے گئے تھے۔ اس موقع پر لوگوں نے افسران کو اپنے مسائل کے بارے میں بتایا۔کھلی کچہری میں درخواست کی گئی کہ علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہے اور عوام کی سہولت کے لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے اور علاقے میں سوئی گیس کا پریشر بہت کم ہے اس لیے سوئی گیس کا پریشر بڑھایا جائے۔کھلی کچہری میں درخواست کی گئی کہ تہکال کے علاقے میں ریسکیو 1122 کی سروس فراہم کی جائے تاکہ خدانخواستہ بوقت حادثات فوری سروس فراہم ہو سکے اورعلاقے کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور عوام کو آمدورفت میں بہت تکلیف کا سامنا ہے اس لیے سڑکوں کی فوری مرمت کی جائے۔کھلی کچہری میں شکایت کی گئی کہ تہکال میں لڑکیوں کے لیے گرلز پرائمری سکول کی منظوری دی ہے اور علاقے میں بی ایچ یو کی بھی منظوری دی جائے تاکہ علاقہ عوام کو فائدہ مل سکے۔ اور قبرستان میں تجاوزات مافیا کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔۔ اس موقع پر دیگر افراد نے بھی اپنے اپنے مسائل کے بارے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) سے کھل کر بات کی جبکہ اکثر نے ان کو تحریری درخواستیں بھی دیں جس پر انھوں نے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد حکومت و انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کر نا ہے اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نے تمام افسران کو شکایات کے حل کی ہدایات جاری کیں اور عوام سے اپیل کی کہ ان کی درخواست اور شکایات پر کاروائی کے بارے میں بعد میں ان کو ضرور آگاہ کریں۔ اس موقع پر لوگوں نے ضلعی انتظامیہ پشاور کا کھلی کچہری کے انعقا د پر شکریہ ادا کیا۔