• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایشیائی کمیونٹی کے گنجان آباد علاقہ راچڈیل میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے کا عمل تیزی سے جاری

Mar 19, 2021

ایشیائی کمیونٹی کے گنجان آباد علاقہ راچڈیل میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ موس سٹریٹ یوتھ سنٹر میں لگائے گئے موبائل کلینک میں لوگوں نے بڑی تعداد میں ویکسین لگوایا -کلینک کا انعقاد کروانے والے کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ ھماری کوشش ہے کہ کمیونٹی کو کرونا ویکسین کی سہولت انکے گھروں کے قریب ملے ابھی تک راچڈیل میں اسی ہزار کے قریب لوگوں کو ویگسین لگ چکی ھے ہماری کوشش ہے کہ راچڈیل کی ساری کمیونٹی کو جلد از جلد کرونا ویکسین لگ جائے راچڈیل میں کلینک کے انچارج ڈاکٹر عدیل احمد کا کہنا تھا کہ جب بھی ویکسین کے لیے اپکو بلایا جائے ضرور آ کر ویکسین لگوائیں ۔ ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ اور وائرس سے بچاؤ کے لیے انتہائی مفید ہے۔ پرائمری کئیر نرس سارہ ویٹکر نے کہا ہم راچڈیل کی کمیونٹی کو ویکسین کی سہولت انکی دہلیز پر دے رہے ہیں کمیونٹی سے درخواست ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے انتہائی اہم ہے ۔

ایشیائ کمیونٹی کے اندر ویکسین لگوانے کی تیزی سے بڑھتی شرع لاک ڈاؤن سے نکلنے اور معلومات زندگی بحال ہونے کی جانب اہم پیش رفت ہے