اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججز روسٹرجاری کردیا،آئندہ ہفتے پانچ بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بنچ ایک چیف جسٹس گلزاراحمد، جسٹس اعجاز الاحسن اورجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا،بنچ دو میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں،بنچ تین جسٹس عمرعطابندیال، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اخترپرمشتمل ہوگا۔
اسی طرح بنچ چار میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود شامل ہیں جبکہ بنچ پانچ جسٹس مقبول باقراور جسٹس مظہرعالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔