لاہور(نمائندہ خصوصی)موٹروے زیادتی کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائےگا،اے ٹی سی لاہور موٹروے زیادتی کیس کا محفوظ فیصلہ سنائے گی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹی نے جیل میں مقدمے کی سماعت کی،فرانزک ٹیم اور ڈولفن اہلکاروں سمیت 37 کے قریب گواہان پیش ہوئے،خاتون سے زیاتی کا چالان پولیس نے عدالت میں جمع کرا دیا تھا،عدالت میں جمع کرائے گئے چالان200 سے زائد صفحات پر مشتمل تھا،اے ٹی سی میں جمع کئے گئے چالان میں 40 گواہان کو شامل کیا گیا تھا۔
چالان کے مطابق عابد ملہی نے خاتون سے لوٹی ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ کردی،ملزم عابد ملہی جب روپوش تھااس نے ساری رقم خرچ کردی ۔
چالان کے مطابق ملزم شفقت عرف بگا نے اقبال جرم کرلیا،ملزم عابدملہی نے تفتیشی افسر کے سامنے اعتراف جرم کیا اور بیان ریکارڈکروایا، ملزمان نے بتایا کہ جب خاتون نے انکار کیا تو بچوں کو مارنے کی دھمکی دی،عابدملہی اورشفقت بگا کا ڈی این اے میچ کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس9 ستمبر کو دو ملزمان نے موٹروے پر خاتون کو زیادتی کانشانہ بنایا تھا،خاتون رات کو بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ جارہی تھی۔