• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دورہ جنوبی افریقہ،قومی سکواڈ کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ بھی منفی آگئی،پریکٹس شروع

Mar 20, 2021

لاہور(آئی این پی) جنوبی افریقہ کے خلاف اعلان کردہ سکواڈ کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ بھی منفی آگئی،جس کے بعدپاکستانی سکواڈ نے پریکٹس سیشن کا آغازکردیا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلئے قومی ٹیم کے مختصر کیمپ کا آغاز ہو گیا۔قومی ٹیم نے نماز جمعہ کی ادائیگی سے کیمپ کا آغازکیا۔سرفراز احمد نے امام کے فرائض نبھائے، نمازکے بعد فزیکل فٹنس کی مختلف مشقوں سے ٹریننگ شروع کی گئی۔ کھلاڑیوں کو میچ کا ماحول فراہم کرنے کے لیے ٹیم انتظامیہ نے کیمپ میں دو پریکٹس میچز بھی پلان کیے ہیں۔قومی سکواڈ چھبیس مارچ کو خصوصی طیارے سے جوہانسبرگ روانہ ہوگا۔ زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچزکے لیے دستے کی بارہ اپریل کوروانگی طے ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے خلاف اعلان کردہ سکواڈ کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ بھی منفی آگئی ہے، سکوا ڈ کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ گذشتہ روز کی گئی۔پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ تمام کھلاڑیوں کی کرونا رپورٹ منفی آئی ہے،ہفتہ،20 مارچ کوسہ پہر چار بجے قومی سکواڈ کے ٹریننگ سیشن کا آغازہوگا۔اتوار21 مارچ کوصبح ساڑھے11بجے قومی وائیٹ بال سکواڈ میں شامل ایک رکن کی ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریگا۔

اس روز قومی سکواڈ کی ٹریننگ شیڈول نہیں ہے۔پیر، 22مارچ کوصبح ساڑھے 9بجے پچاس اوورز پر مشتمل انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ کھیلا جائیگا۔منگل23 مارچ کوصبح 11بجے قومی وائیٹ بال سکواڈ میں شامل ایک رکن کی ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریگا،اس روز قومی سکواڈ کی ٹریننگ شیڈول نہیں ہے۔ بدھ 24 مارچ کوصبح 9 بجے پچاس اوورز پر مشتمل انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔جمعرات،25 مارچ کوقومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق جنوبی افریقہ روانگی سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔