• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلیں رہیں، شفقت محمود

Mar 22, 2021

اسلام آبا(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ کورونا کی صورتحال میں ہم نے کئی اقدامات کئے ہیں مگر سکول بند رکھنا بڑا مشکل فیصلہ ہے، وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلیں رہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ادروں میں تدریس اور آن لائن تدریس میں فرق ہے، آن لائن تدریس سے طالب علم خوش نہیں ہیں۔
یکساں تعلیمی نصاب بنالیا گیا ہے جو فوری طور پر پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں میں نافذہوگا، سندھ کواس پر تحفظات ہیں جو جلد دور ہوجائیں گے۔