• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت کی ایک اور سازش ،جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو زور دار جھٹکا دے دیا ،بڑی قربانی بے وقعت کردی

Mar 22, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی) بھارت کی ایک اور سازش کام کرگئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل جیسے بڑے ایونٹ کی قربانی دیتے ہوئے جنوبی افریقہ کے دورے کو ترجیح دی لیکن پروٹیز نے خود ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بڑے کھلاڑیوں کو شامل نہ کیا ۔

نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل6کو بعض کرکٹرزکے کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 14میچز کے بعد ہی روک دیا گیا تھا، باقی 20مقابلے جون میں کرانے کا امکان ہے، بعض فرنچائزز نے قومی ٹیم کا دورئہ جنوبی افریقہ موخر کرتے ہوئے مارچ کے اواخر سے اپریل کے اوائل میں ہی ایونٹ مکمل کرنے کی تجویز دی تھی، مگرپی سی بی نے اسے مسترد کر دیا۔حکام کا کہنا تھاکہ اس سے جنوبی افریقی بورڈ کو بھاری مالی نقصان ہوگا، ٹیم اونرز نے براہ راست بات کرنے کی بھی پیشکش کی مگر اسے تسلیم نہیں کیا گیا تھا، پروٹیز نے اب خود بھارتی دباومیں آ کر اپنی سیریز کو بے وقعت کر دیا، ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں کئی سٹارز شامل نہیں، دوسرے درجے کی ٹیم پاکستان کا سامنا کرے گی۔

یاد رہے کہ کاگیسو ربادا (دہلی کیپیٹلز)، کوائنٹن ڈی کک (ممبئی انڈینز)، لنگی نگیڈی (چنئی سپرکنگز)، ڈیوڈ ملر (راجستھان رائلز) اور اینرچ نورکیا (دہلی کیپیٹلز) آئی پی ایل میں شرکت کے لیے جائیں گے، ان میں سے کوئی بھی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لے گا،اس کی وجہ بی سی سی آئی کے ساتھ معاہدے کو قرار دیا گیا۔سلیکٹرز نے فاف ڈوپلیسی کو بھی سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا، جنوبی افریقہ میں بھی قومی ذمہ داریوں پر آئی پی ایل کو ترجیح دینے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔