ساہیوال پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ 95/6R نے کاروائی کرتے ہوئے،شراب، ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا اور ملزم گرفتار ۔ ریجنل آفیسر میڈم ہما نصیب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر شاہد محمود بٹ انچارج پوسٹ میاں خالد بشیر کامیانہ کی زیر نگرانی محمد حسن سہو ASIنے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت و پڑتال جرائم موثر چیکنگ کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر ملزم افتخارالحق کو گرفتار کر کے 30لیٹر شراب اور دوسری کاروائی میں ملزم کاشف علی ولد لیاقت علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ناجائزاسلحہ پسٹل 30بور معہ 4ضرب گولیاں برآمد کر کے تھانہ فرید ٹاون میں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کے اندراج کے بعد ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا گیا
خاورعلی چوہدری
ساہیوال پاکستان